سندھ کے علاقے کندھ کوٹ کے گاوﺅں علی محمد بھیو میں ہونے والے بم دھماکے میں 2 افراد ھلاک اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے گاوﺅں میں زمین میں نصب بم کا دھماکا ہوا، جس میں 2 افراد ھلاک اور 2 زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ افراد مویشی چرا رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوا۔ دھماکے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد کی نوعیت جاننے کےلیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔