اسلام آباد کل پریس کانفرنس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،ماہ رنگ بلوچ



اسلام آباد بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والے بلوچ مظاہرین نے  کل پریس کانفرنس میں آگے کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے ۔ 

   بلوچستان سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن و مظاہرے میں شریک ماہ رنگ بلوچ نے نجی نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کمیٹی کو تین دن کا الٹی میٹم دیا تھا ۔ لیکن حکومتی کمیٹی نے تاحال کوئی رابطہ ہی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکومتی کمیٹی کے ہاتھ میں کچھ نہیں۔

انہوں نے  کہا کہ آپ کو تو پتا ہے ہم نگران حکومت میں ہیں۔

ماہ رنگ بلوچ کہا کہ ہمارے تمام ساتھیوں کو اب تک رہا نہیں کیا گیا، کچھ ساتھیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ لیکن اب تک کچھ ساتھیوں کی رہائی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہم کل پریس کانفرنس کرکے بتائیں گے کہ ہمارا اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post