نائیجریا کے وسطی علاقوں میں متعدد دیہات پر مسلح گروہوں کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 160 تک پہنچ گئی اور 300 سے زیادہ زخمی ہیں ۔
پلیٹیو سٹیٹ کے دارالحکومت بوکوس میں مقامی حکومت کے سربراہ پیر کاسہ نے 160افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ان مسلح گروہوں نے مختلف کمیونٹیز کے گھروں پر حملے کئے اور انہیں نذر آتش کر دیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں ان حملوں میں 300 سے زائد افراد زخمی ہو ئے جنہیں بوکوس، جوس اور بارکن لاڈی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہےکہ مسلح گروہوں نے وسطی نائیجریا میں گزشتہ اختتام ہفتہ پر کئی دیہاتوں پر حملوں کے باعث ہلاکتیں 160 تک پہنچ گئی ہیں ۔۔
آپ جانتے ہیں اس علاقے میں مقیم مسلمان اور عیسائی آبادیوں کے درمیان نسلی اور مذہنی تنازعات چل رہے ہیں ۔