کراچی ماڑی پور پولیس نے لاپتہ سعید شاھانی سمیت متعدد مظاہرین کے خلاف ایف آر درج کرلی



کراچی تھانہ ماڑی پور  میں اسلام آباد میں بلوچ خواتین پر پولیس تشدد کیخلاف  احتجاج کرنے والوں کے خلاف بھی پولیس نے فوج کے کہنے پر  ایف آئی آر درج کرلی ۔ایف آئی آر میں گزشتہ روز  ہاکس بے کراچی سے لاپتہ ہونے والے سعید شاھانی  کا نام بھی شامل کیاگیا ہے ، اس سے قبل میر پور خاص اندرونی سندھ میں بھی 50 کے قریب  مظاہرین کیخلاف پولیس نے ایف آئی آر درج  کی ۔دوسری جانب خفیہ اداروں نے چار سندھی نوجوان کو لاپتہ کردیا ۔ 

کراچی ماڑی پور،  ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے گزشتہ روز  مورخہ 24/12/23 کو ماڑی پور کے ہوت رہائشیوں نے بلوچ نسل کشی اور اسلام آباد پولیس کے رویہ کے خلاف بوقت شام چار بجے  تا پانچ 45 منٹ  تک بمقام مین ہاکس بے روڈ سائیکل چوک تا بال کٹ ماڑی پور کراچی ایک ریلی کا اہتمام کیا اس ریلی کی قیادت 

سعید شاھانی ، سعید دو دوشنمبے، ماسٹر کوثر ، علی عباس شاهانی ، محسن شاهانی ،امیر بخش ماڑی پورمیڈیکل والا اور دیگر صورت شناسی کر رہے تھے ریلی میں قریب 200/250 مرد و خواتین شامل تھے۔

 ریلی میں شامل عورت مردوں  بالادیئے گئے ناموں کے قیادت میں  پاکستانی فوج اور خفیہ  اداروں کے ظلم  کیخلاف نعرے بازی کی اور نعرے لگائے کہ یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے اور تم کتنے بالاچ  مارو گے ہر گھر سے بالاچ نکلے گا ،تم   کتنے حیات مارو گے ہر گھر سے حیات  نکلے گا ۔ 

اس کے علاوہ مظاہرین نے ہاکس بے روڈ ٹرک اڈہ کی طرف جانے والا بند کیا جس سے عوام کو پریشانی ہوئی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post