تُربَت یونیورسٹی کے مسائل پر بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور یونیورسٹی انتظامیہ کے مابین مزکرات کامیاب۔ بساک کا یونیورسٹی انتظامیہ کی طلباء اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف دھرنا دو دن تک جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا ۔ مذاکرات سے قبل طلباء کو کتب میلے سمیت دیگر تعلیمی و سرگرمیوں میں حصہ لینے پر جامعہ کی جانب سے رکاوٹیں پیدا کیے جارہے تھے ،اس کے علاوہ پچھلے دنوں جامعہ بلوچستان کے پروفیسر کو جامعہ میں لیکچر سیشن سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد بساک نے احتجاجی دھرنا دے دیا جو دو دن کے اندر اپنے مطالبات کو منوانے میں کامیاب ہوا ہوگئے
طلباء کے مطابق جامعہ تربت نے نوٹفیکیشن جاری کرتے ہوئے لکھا کہ جامعہ گیٹ پر باہر سے آئے طلباء و دیگر متعلقہ افراد کو ایس او پیز سے گزرنے کے بعد اجازت دی جائے گی۔ ہاسٹل سمیت جامعہ میں سیاسی و علمی تقریبوں کی اجازت دی جائے گی۔ ہاسٹل میں جامعہ کے طلباء کو مخصوص اوقات میں اجازت دی جائے گی۔
تاہم بساک کے رہنماوں نے کہا ہےکہ اگر ان مطالبات پر عملدرامد نہیں کیا گیا تو تنظیم دوبارہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔