ضلع کیچ جعلی مقابلے میں ھلاک تین میں سے دو کی شناخت جبری لاپتہ افراد نکلے ،مستونگ سے ایک شخص لاپتہ



ضلع کیچ میں مارے جانے والے دو افراد کی شناخت پہلے سے لاپتہ افراد کے طور پر ہوگئی ہے جنہیں پاکستانی فوج نے اگست کے مہینے میں حراست میں لیا تھا۔

لیویز تھانہ ہوشاب میں لائی گئی تین لاشوں میں دو کی شناخت عادل ولد عصاء اور نبی بخش ولد جان محمد کے ناموں سے ہوا ہے۔ جبکہ تیسرے کی شناخت تاحال نہیں ہوسکاہے ۔

بلوچ نیشنل موومنٹ کے ادارے پانک کے مطابق مذکورہ افراد کو 22 اگست 2023 کو تربت شہر میں پاکستانی فورسز نے اغوا کیا تھا۔ پانک کے مطابق انکی جبری گمشدگی کی تفصیلات ہمارے اگست کے رپورٹ میں موجود ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اس سے قبل بھی پاکستانی فوج اور سی ٹی ڈی پولیس لاپتہ افراد کو مار کر مقابلے کا نام دے چکے ہیں۔ جو بعدازاں جعلی ثابت ہوئے ہیں۔ 

علاوہ ازیں مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ  سے پاکستانی فورسز ایف سی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کلیم اللہ ولد عبدالحکیم شاہوانی کو 17 نومبر کے روز  حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،جسکے بعد وہ لاپتہ ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post