بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب پنجگور شہر میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔
انھوں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سرمچاروں نے چتکان کے مقام پر دشمن فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں چوکی میں موجود کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دشمن اہلکاروں کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے نصیر آباد میں قابض پاکستان کے ذیلی فورس پولیس کی ایک گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے منجھو شوری میں گذشتہ شب پولیس کی گاڑی کو دستی بم حملے میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گشت کررہے تھے، دھماکے کے بتیجے میں کم از کم تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔