وندر کوسٹ گارڈکی تین گھنٹے روکے رکھنے کی وجہ سے ڈاکٹر چل بسا۔ینگ ڈاکٹرز کی پریس کانفرنس



کوئٹہ  سے کراچی بھیجے جانے والے 5 ایمبولینسز کے قافلے کو کوسٹ گارڈ نے تین گھنٹے تک وندر میں روکے رکھا،جس کی وجہ سے  کانگو وائرس سے متاثرہ ایک ڈاکٹر انتقال کرگیا۔یہ بات ینگ ڈاکٹرز نے شال پریس کلب میں پریس کانفرنس دوران بتائی ۔


انھوں نے کہاکہ شال  میں کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ اپنی مدد آپ کے تحت ڈاکٹروں کو کراچی بھیجا جا رہا تھا کیوں کہ  حکومت صحت بلوچستان صحت کی سہولیات کے حوالے سے کوئی تعاون نہیں کررہی تھی ۔


انہوں نے کہا کراچی بھیجے جانیوالے ایمبولینسز کے قافلے کو تین گھنٹے تک کوسٹ گارڈ نے وندر بلاوجہ  روکے رکھا جس سے ایک مریض ھلاک ہو گیا ۔ 


انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر کی کانگو وائرس سے ہلاکت کا ذمہدار حکومت ہے، نگراں حکومت  صرف کاغذی شیر بنا پھرتا ہے حقیقت میں وہ کچھ بھی نہیں ہیں  ۔


انھوں نے مطالبہ کیا ھلاک ڈاکٹر کے خاندان کو انصاف فراہم کیاجائے اور مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post