قلات بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ 29 نومبر کو رات 12 بجے ہمارے سرمچاروں نے قلات اور منگچر کے درمیان کوہنگ کے مقام پر بلوچستان سے قدرتی پتھر لے جانے والے ٹرک پر حملہ کردیا ۔
سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ٹرک کو جزوی نقصان پہنچاجا جبکہ ٹرک ڈرائیوروں کو وارننگ کے طور پر چھوڑ دیا۔
انھوں نے کہاہے کہ مقامی پولیس سمیت مقبوضہ بلوچستان کے وسائل کی لوٹ مار میں ملوث تمام کمپنیوں اور اداروں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ دشمن ریاست کو مدد فراہم کرنے سے باز رہیں بصورت دیگر ہر کوئی اپنے جان و مال کے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا۔
بی ایل اے اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ اس طرح کے حملے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔