ضلع واشک کے تحصیل بسیمہ کے مقام پر آج بارڈر تیل کمیٹی نے سی پیک روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا ۔ صبح سویرے ٹریفک کی بندش سے روڈ کے دونوں جانب گاڑیوں کے لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافر بسوں میں سوار مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
تیل کمیٹی کے رہنماﺅں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام کی جانب سے بارڈر پر ہم سے 500 گاڑیوں کے مانگ کیا جارہا ہے، مگر ڈی سی واشک کے جانب سے ہمیں جو ٹوکن دیئے گئے ہیں وہ 300 کے قریب ہیں۔ ہم نے ایک سال پہلے 400 اور اسٹیکرز کی مانگ کی ہیں ہم نے درخواست بھی متعلقہ حکام کے پاس جمع کی ہوئی ہیں لیکن ابھی تک ہمارے ٹوکنوں کو جاری نہیں کیا جارہا ہے۔
دوسرے جانب ایرانی حکام نے گزشتہ 13 دنوں سے گزر بارڈر کو مکمل طور پر بند کی ہوئی ہے ہم زمانوں سے بارڈر سے چل رہے روزگار سے وابستہ ہیں ہمارے گھروں کے چولہا بھی بارڈر پر چل رہے ہیں ۔ مگر اب بارڈر کے اچانک بندش سے ہمارے بچے نان شبینہ کے محتاج ہو جائیں گے اس بڑے مسلئے کا زمہ دار ضلعی انتظامیہ ہے کیونکہ اسکے عدم دلچسپی کے وجہ سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہوکر نان شبینہ کے محتاج ہو جائیں گے اس لیے ہم مجبورا روڑوں پر آگئے ہیں اگر ہمارے ٹوکن جاری نہیں ہوئے تو ہم اس احتجاج کو مزید وسعت دینے پر مجبور ہوجائے گے۔