تربت جعلی مقابلہ: بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اوستہ محمد میں احتجاج ،سی ٹی ڈی کو ختم کرنے کا مطالبہ




اوستہ محمد : بلوچ یکجہتی کیمٹی نصیر آباد کے زیر اہتمام تربت میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ “سی ٹی ڈی” کے ہاتھوںتربت جعلی مقابلہ: بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اوستہ محمد میں احتجاج ،سی ٹی ڈی کو ختم کرنے کا مطالبہ زیر حراست افراد کے قتل کے خلاف اور تربت دھرنے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔

مظاہرین نے اس موقع پر یو بی ایل چوک پر دھرنا دے دیا جہاں انھوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے اور  لاپتہ افراد کی بازیابی و جعلی مقابلوں کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے ۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ریاست کی جانب سے بلوچ نسل کشی کی پالیسی میں تبدیلی لائی گئی ہے ، لیکن معاملہ اب بھی وہی ہے لوگوں کو اُٹھا کر لاپتہ کیا جاتا ہے اور پھر کسی دن قتل کرکے نعشیں  پھینک کر یا جعلی مقابلے کا نام دیکر الزام عائد کئے جاتے ہیں-

انہوں نے کہا کہ تربت واقعہ اور آٹھ دنوں سے جاری دھرنے  نے سی ٹی ڈی کے جرائم سے پردہ چاک کیا ہے ، مگر  سی ٹی ڈی کی جانب سے ایسے واقعات گذشتہ کئی سالوں سے جاری  ہیں ۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں دہشت گرد کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کو ختم کرکے تربت سمیت دیگر واقعات پر کمیشن قائم کیا جائے اور بلوچستان سے جبری لاپتہ افراد کو منظرعام پر لاکر اگر کسی پر مقدمہ درج ہوتا ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے وگرنہ کسی فرد کو لاپتہ رکھنا ملکی و بین الاقوامی قانونی کی خلاف ورزی ہے-

انہوں نے  یقین دلاتے ہوئے کہا کہ نصیر آباد اوستہ محمد کے تمام بلوچ تربت واقعہ کے خلاف احتجاج کی حمایت کرتے ہیں اور بلوچستان میں جاری مظالم کے خلاف ایک ہوکر ہمیشہ آواز اُٹھائینگے-

Post a Comment

Previous Post Next Post