کیچ اور آواران سے فورسز ہاتھوں 4 افراد جبری



بلوچستان کے ضلع کیچ  اور ضلع آواران سے پاکستانی فورسز نے 4  افراد  کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔


علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے 24 نومبر کو گلزار ولد ایوب اور معراج ولد غفور  نامی افراد کو جبری لاپتہ کردیا ہے۔

بتایا جارہاہے کہ لاپتہ ہونے والے معراج کے والد غفور کو پاکستانی فورسز نے 2012 کو اسی طرح جبری گمشدگی کا شکار بناکر دوران حراست قتل کرکے لاش کراچی میں پھینک دیا تھا۔


دوسری جانب ضلع آواران پیراندر  علی دوست بازار سے فورسز نے رات گئے چھاپہ مار کر رحیم جان ولد پیر محمد اور اختر ولد صاحبداد نامی دو افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ 

لاپتہ اختر بارے کہاجارہاہے کہ وہ کافی عرصہ سے بیمار ہیں، جبکہ گذشتہ ماہ 8 نومبر کو مسلح سرکاری کارندو نے انکے بھائی نوربخش کو گھر پر دھاوا بول کر اغوا کرلیا گیا اور محلے سے کچھ فاصلہ پر لیجاکر قتل کردیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post