آواران بازار پیراندر چوکو دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا



مقبوضہ بلوچستان ضلع آواران پیراندر چوکو اور آواران  بازار  کی جانب دھماکوں اور فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا ۔تفصیلات کے مطابق  ہفتہ کی شام مغرب کے وقت پیراندر چوکو میں واقع فورسز چوکی کو مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے  پیراندر اور اور بازار کی طرف تین چار دھماکوں علاوہ   فائرنگ کی آواز  سنی گئی ہے ۔

آپ کو علم ہے مذکورہ علاقہ میں آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں  متحرک ہیں وہ  اکثر فورسز چوکیوں اور مرکزی کیمپ وں نشانہ بناتے رہتے ہیں ۔

آخری اطلاع تک مذکورہ حملوں کی ذمہداری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔

دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے دھماکوں اور فائرنگ بارے معلومات جاری نہیں کیے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post