تربت۔ عبدوی بارڈر پر حالات کشیدہ، فورسز کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور کے ہلاک ہونے کی اطلاع
ذرائع کے مطابق عبدوی بارڈر پر کشیدہ حالات کے باعث فورس کی فائرنگ سے زمیاد گاڑی کا ایک ڈرائیور ھلاک ہوا ہے ۔ ہلاک ڈرائیور کی تاحال شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔
علاوہ ازیں تربت ڈنک میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر حملہ کرکے فائرنگ کی جس سے ایک شخص ھلاک دوسرا زخمی ہوگیا ۔ مقامی
پولیس انتظامیہ کے مطابق ڈنک میں قومی پمپ کے نزدیک مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے شبیر احمد نامی شخص موقع پر ہلاک ہوگئے مقتول کا تعلق دشت ڈڈھے سے ہے ۔ جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر سندھ سے تعلق رکھنے والے بہار خان ولد قاسم نامی شخص زخمی ہوگیا ۔
بعد ازاں میت اور زخمی کو ضروری کارروائی اور علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔