قلات: مسلح افراد کا قیمتی پتھر لے جانے والے ٹرک پر حملہ



 مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات اور منگچر کے درمیانی علاقے کوہنگ میں نامعلوم مسلح افراد نے قیمتی پتھر لے جانے والے ایک ٹرک پر حملہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ٹرک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حملے کے بعد مقامی پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں قیمتی پتھر کی لوٹ مار میں ملوث ریاستی اداروں، سرکاری و نجی کمپنیوں  اور ان کو اثاثوں کو آزادی پسند تنظیمیں نشانہ بناتے رہے  ہیں۔ البتہ گزشتہ شب ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post