گوریلا جنگجو شہید نادر چھلگری مری کی والدہ محترمہ وفات پا گئیں



کوئٹہ  : اطلاعات کے مطابق چند روز قبل بلوچ گوریلہ جنگجو شہید نادر چھلگری مری المعروف گونڈو کی والدہ محترمہ اور شہید سرمچار قادر چھلگری مری، شہید سرمچار لعل محمد چھلگری مری کی دادی فوت ہوگئی ہیں ۔ 

آپ جانتے ہیں  مذکورہ  خاندان کی بلوچ قومی تحریکِ آزادی میں انتہائی گراں قدر قربانیاں ہیں۔ دشمن پاکستانی فورسز کے ہاتھوں انہیں وقتاً فوقتاً ہر طرح کے جبر کا سامنا رہا ہے۔ جلا وطنی سے لیکر جنگی محاذ تک ہر سطح پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا  ہے۔

پاکستانی ریاست کی جانب سے بے شمار ظلم ڈھائے جانے  کے باوجود مذکورہ خاندان  آزادی کے فلسفے سے جڑا ہواہے ۔ 

آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ  شہید نادر مری، شہید لعل محمد مری ،اور شہید قادر مری کی خاندان بنیادی طور پر شال کے علاقے زرغون سے تعلق رکھتے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post