چمن سے شال آنے والے تاجر راستے میں اغوا، پستونخواہ ملی عوامی پارٹی کی ہنگامی پریس کانفرنس اغوا کی مذمت



  شال بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز پشتون تاجر حاجی نصیب اللہ اچکزئی کو نا معلوم افراد نے  چمن سے شال  سفر دوران بلالی روڈ سے اغوا کرلیا  جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔ 


دوسری جانب پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما وں نے  چمن پریس کلب میں ممتاز تاجر قبائلی سیاسی رہنما شال ٹیوٹا موٹرز مالک حاجی نصیب الله اچکزئی کے اغوا کے خلاف ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ انھیں1 گزشتہ شام  اغوا کیا گیا ہے ۔ 


دوسری جانب سیاسی سماجی حلقوں اور  تاجر برداری نے مشہور تاجر کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے اسے نگران حکومت کے منہ پر طمانچہ قرار دیاہے۔ اور مطالبہ کیاہے کہ انھیں جلد از جلد بازیاب کیاجائے ۔ 


آپ کو علم ہے چمن میں تاجر برداری سمیت شہری گزشتہ تین ہفتوں سے افغانوں کی زبردستی بے دخلی اور پاسپورٹ ویزا لاگو کرنے کے پاکستانی  فیصلے کو رد کرتے ہوئے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ 

سیاسی سماجی حلقوں کا الزام ہے کہ احتجاج دھرنے کو ناکام کرنے کی خاطر شاید تاجر  اغوا ہوا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post