قلات منگچر میں لانگو اور کلوئی رند قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سلیم اللہ لانگو، عبدالباسط کلوئی رند نامی دو افراد ھلاک، جبکہ فضل الرحمن کلوئی رند اور لانگو قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص زخمی ہوا ہے ۔
لیویز ذرائع کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی منگچر منتقل کردیا گیا ہے ۔
دریں اثناءشال سریاب روڈ برمہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں فلک شیر ولد ظفر اقبال سکنہ منگچر نامی شخص ھلاک ہوا ۔ بعد ازاں نعش ایدھی ایمبولینس ذریعے سول اسپتال پہنچا دیا گیا۔
