ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے ماں اور بیٹی کو قتل کر دیا،دکی میں مزاحمت پر کانکن ھلاک ،شال روڈ حادثے نے بچہ کو نگل لیا



ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود گاؤں کوٹ اعظم میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر  ماں  بیٹی روبینہ اور سلمیٰ نامی خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ 

 پولیس کے مطابق واقعہ زمین کا تنازعہ بتایا جارہاہے  ،پولیس واقع کی تحقیق اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیاجائےگا ۔ 

دکی  کرم خان کول ایریا میں سموار کو موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ  سے سیدالرحمان ولد تیمور شاہ قوم کاکڑ سکنہ توبہ کاکڑی نامی کانکن زخمی  ہوا ۔ جسے طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا  جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

دریں اثناء شال   مشرقی بائی پاس محمد شہی ٹاﺅن میں گزشتہ روز  ٹریکٹر کی ٹکر سے عرفان ولد علی حسن نامی   بچہ ھلاک ہوگیا ، میت ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کی گئی۔ بعد ازاں نعش ورثاء کے حوالے کیاگیا  ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post