سرگودھا(صباح نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک )سرگودھا کے نواحی قصبہ میں جائیداد کے تنازع پردو خواتین سمیت 4 کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ، قتل کی واردات کے بعد ملزمان موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر فرار ہوگئے ، 4افراد کے قتل پر آر پی او شارق کمال صدیقی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بناتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیدیا،پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ گھلا پور میں فیصل اس کی بیوی عرفہ اور والدہ مقصودہ بی بی گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ اس دوران احمد شیر اپنے 3ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس آیا اور ان پر فائرنگ کردی جس کے باعث دو خواتین اور ایک مرد موقع پر جاں بحق ہوگئے ،قتل کی واردت کے بعد ملزمان دو موٹرسائیکلوں پر وہاں سے فرار ہوکے نواحی گاﺅں مٹیلہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے ڈیرہ پرموجود سرفراز نامی شخص کو بھی فائرنگ کرکے موقع کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ، 4افراد کے قتل پر آر پی او شارق کمال صدیقی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بناتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیدیا۔ پولیس نے کہا کہ ایس پی انویسٹی گیشن نے موقع پر پنچ کر مقتولین کی لاشیں پوسٹ کیلئے ہسپتال منتقل کروائی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے علاقہ کی ناکہ بندی کرواتے ہوئے ملزمان کی تلاش کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا ہے،پولیس نے کہا کہ قتل کی واردات جائیداد کے تنازع پر کی گئی جبکہ قتل میں ملوث ملزم احمد شیر مقتول خاندان کا خالہ زاد بھائی ہے جسے تین ساتھیوں سمیت جلد گرفتار کرلیا جائے گا
