بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی سے پاکستانی فورسز نے سلیم رضا نامی ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو آج پسنی بازار سے پاکستانی فورسز نے دکان پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔
دریں اثنا رواں سال اگست میں شال سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا سلیمان بنگلزئی گزشتہ شب بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔
آپ کو علم ہے رواں سال 13 اگست کی رات سلیمان بنگلزئی اور ان کے بھائی محمد شفیع کو شال سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کئے تھے۔ بعد ازاں شفیع محمد کو سی ٹی ڈی نے جعلی مقابلے میں ھلاک کردیا گیا ۔