خضدار ہسپتال میں نامعلوم افراد بیہوشی کی حالت میں لڑکی کو چھوڑ گئے


خضدا ٹیچنگ ہسپتال ایمرجنسی انتظامیہ ذرائع کے مطابق مغرب کے قریب شاہراہ سے متصل ٹراما سینٹر میں ایک ویگن گاڑی میں سوار دونامعلوم افراد بے ہوشی کی حالت میں نوجوان لڑکی کو  لاوارث، چھوڑکر فرارہوگئے ہیں۔ بعدازاِں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاوارث لڑکی کو ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا ہے، جس کی عمر 17 سے 20 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے، سول ہسپتال انتظامیہ نے مریضہ کی علاج شروع کردی ہے تاحال وہ بے ہوشی کی حالت میں ہے۔


 بعد ازاں اسے  سول ہسپتال کے ایمرجنسی منتقل کیا گیا  ،جہاں ان کو مزید علاج معالجہ فراہم کیا جارہا ہے، جس وقت لڑکی کو ٹراما سینٹر پہنچایا گیا تو لڑکی کے ساتھ 2 جوڑے کپڑے ایک دوپٹہ میں باندھ کر ہسپتال پہنچائے گئے ہیں جو کہ سول ہسپتال خضدار موجود ہیں انتظامیہ نے اس متعلق تفیش شروع کردی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post