آواران: پاکستانی فورسز نے رات گئے بیدی میں چھاپہ مار کر باپ بیٹے قاسم اور اکرم سکنہ دراج کور کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق تین دن قبل بھی فورسز نے چھاپہ مار کر انکے خاندان کے ایک شخص حافظ عظیم کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ، جو تاحال لاپتہ ہیں۔
علاوہ ازیں کیچ تمپ شاہی سے رواں مہینے 7 نومبر کے روز نامعلوم مسلح افراد نے فضل تاج سکنہ تمپ کور جو نامی نوجوان کو اغوا کرلیا ۔
اسطرح تمپ شاہی کے رہائشی شیران ولد میار اور جمیل ولد محمد جان نامی نوجوانوں کو بھی اغوا کرلیا گیا ہے ۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں عمران نامی شخص نے فون پر بلایا تھا جسکے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔
لواحقین نے حکام سے اپنے پیاروں کو بازیاب کرنے کی اپیل کی ہیں ۔
