کوئٹہ چھاپوں دوران 3 نوجوان جبری لاپتہ،لواحقین نے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیاہے



بلوچستان کے دارالحکومت  شال  میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے مختلف گھروں پر چھاپے مار کر سات نومبر کی رات چھاپہ مار کر  تین نوجوانوں عطاء اللہ

 ولد سیف اللہ سکنہ سریاب اور دو بھائیوں حمزہ اور بیبگر  ولد محمد اکرام سکنہ غوث آباد شال  کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں بھائی جوکہ مزدوری کی پیشہ سے وابستہ ہیں کو  فورسز نے جب حراست میں لے لیاتھا تو اس دوران انکی  والدہ کو زدوکوب کرکے ایک کمرے میں بند کردیا گیا تھا ۔ 

اور کہاگیا تھاکہ وہ  آپ کے بیٹوں کو   دو گھنٹے کے اندر اندر  تفتیش کے بعد چھوڑ دیں گے   مگر  تاحال لاپتہ ہیں ۔ 

دوسری جانب لاپتہ  عطاء اللہ کے لواحقین کے مطابق  فورسز نے بتایا تھا وہ انھیں  دس منٹ کے بعد  رہا کریں گے ،لیکن وہ بھی دو دن گزرنے کے باوجود تاحال لاپتہ ہے۔ 

لاپتہ نوجوانوں کے لواحقین نے حکام سے ان کی بازیابی کی اپیل کی ہے اور اعلان کیاہے کہ وہ 12 نومبر بروز ہفتہ  شال (کوئٹہ) میں پریس  کانفرنس کریں گے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post