بلوچستان شال سمیت مختلف اضلاع میں فائرنگ و حادثات میں 5 افراد ھلاک



بلوچستان کےصنعتی شہرحب میں واقع ساکران حیدر گوٹھ کے قریب فائرنگ سےایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی نعش شناخت کیلئےحب اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ 

ضلع  پنجگور قلم چوک کالج روڈ کے قریب ایرانی ساختہ گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ،جس سے موٹر سائیکل سوار ثنااللہ ولد شاہ علی ساکن نصیر آباد موقع پرہلاک جبکہ صغیر احمد ولد الٰہی بخش  نامی شخص زخمی ہوگیا۔

زخمی اور نعش کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شال کے علاقے سبزل روڈ خیابان آغا کے قریب کام کے دوران گزشتہ روز مشین تلے دب کر ایک مزدور حکمت اللہ ولد شیر محمد ھلاک  ہوگیا۔ نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیا ۔

دریں اثناء ہرنائی شاہرگ ژڑبابا کوئل مائنز ایریا  کول مائن میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 کانکن  اندر پھنس گئے تھے کوئلہ کان کے اندر پھنسے تینوں کانکنوں میں سے دو کانکنوں،داد اللہ، سعید عالم کی نعشیں سترہ گھنٹے کے بعد کوئلہ کان سے نکال دیا گیا ،جبکہ ایک کانکن حفیظ اللہ ولد ظریف ساکن سزو کی نعش گزشتہ روز ہی کان سے نکال دیا گیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post