حب، دوگاڑیوں میں ہولناک تصادم، ایک ہی خاندان کے تین افراد ھلاک 3 زخمی ،نوشکی دوافراد زخمی ہوگئے



حب، دوگاڑیوں میں ہولناک تصادم، ایک ہی خاندان کے تین افراد ھلاک 3  زخمی ،نوشکی دوافراد زخمی ہوگئے

 حب شہر کے قریب بھوانی کے مقام پر شال کراچی  شاہراہ پر تیز رفتار ویگو اور ویلیزجیپ میں خوفناک  تصادم  ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاندان کے تین افراد محمد حسین ،طلابی بی ،شمائلہ سکنہ گجر گوٹھ حب  ھلاک  جبکہ  رحیم بخش ،گل زادی ، اور سلمان نامی تین افراد زخمی ہوگئے ۔ 

نعشیں اور زخمیوں کو حب ہسپتال منتقل کردیا گیا ،بعد ازاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں  ورثاء کے حوالے کردیئے گئے ۔جبکہ زخمیوں کی علاج جاری ہے۔ 

دریں اثنا نوشکی آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ اور موٹر سائیکل  کے ٹکر میں  2 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شال  تفتان آرسی ڈی شاہراہ پر نوشکی علاقے میں مسافر کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا  جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دیدی گئی پولیس ٹریفک حادثے کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post