کیچ مند گوبرد میں پاکستانی فوج نے داخلی و خارجی راستے بند کردیئے ۔ فورسز کو خوف ہے کہ لواحقین کہیں نعش لیکر تربت میں چھ دن سے جاری دھرنے میں شامل نہ ہوجائیں ۔
ریڈیو زرمبش کے رپوٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے گوبرد کے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا ہے۔ فوج نے مندیگ کور،گوبرد کراس جنگل ، نہنگ کور اور دیگر راستوں کی ناکہ بندی کرکے داخلی و خارجی راستے بند کردیئے ہیں ،جبکہ پاکستان فوج کی گوک میں موجود چوکی پر عام لوگوں کو روک کر ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے گذشته روز پاکستانی فوج نے عبدوئی میں شعیب ولد عبدالحمید نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔جب ان کے لواحقین جسد خاکی لینے گئے تو فوج نے نعش دفنانے کی شرط پر بعش لواحقین کے حوالے کردیا ، لیکن لواحقین نے نعش لیکر اسے دفنانے سے انکار کردیاکہ انھیں انصاف دی جائے ۔ مگر پاکستانی فوج کو یہ خوف لاحق ہے که لواحقین نعش لیکر تربت میں چھ دن سے جاری دھرنا جس میں شہید بالاچ کی جسد خاکی رکھی گئی ہے ، میں شامل نہ ہوجائیں ۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات شہید شعیب کے لواحقین کو آرمی نے دھمکی دی که وہ جسد خاکی کو دفنا دیں ، لیکن تاحال لواحقین جسد خاکی دفن نہیں کرہے ہیں ۔
ان کا کہناہے کہ پاکستانی فوج نے ہمارے بے گناه بچے کو گولی مار کر شہید کردیا ہے، جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا ، قاتل گرفتار نہیں کئے جاتے هم نعش نہیں دفنائیں گے۔