راولپنڈی شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے قلات میں خفیہ اطلاع پر فوج کشی کی ہے ۔ جس میں دو افراد فائرنگ کے تبادلے میں ھلاک ہوگئے ہیں ۔ انھوں نے جاری بیان میں کہاہے کہ فوج نے فوج کشی منگل کی الصبح قلات کے علاقے ناگا ھو کی پہاڑیوں میں کی ہے ۔
آپ کو علم ہے آج صبح ریڈیو زرمبش نے مذکورہ فضائی فوج کشی کی خبر چلائی کہ
قابض پاکستانی فضائیہ نے آج علی الصبح قلات کے علاقے ناگاهو کے پہاڑی سلسلے میں فوج کشی کا آغاز کردیا ہے۔ فوج کشی میں هیلی کاپٹروں اور ڈرون طیارے حصہ لے رہے ہیں ۔
اس دوران ڈرون میزائلوں سے حملہ بھی کیا گیا جس کی آواز دور تک سنائی گئی ہے۔
ڈرون حملے کے بعد گن شپ ہیلی کاپٹر کے علاوه فضاء میں جاسوس طیارے بھی دیکھے گئے ہیں۔