دکی کوئلہ کان حادثہ میں ایک شخص ھلاک ،حب روڈ حادثہ 2 افراد ھلاک 12 زخمی



دکی کوئلہ کان میں دم گھٹنے کے باعث ایک کانکن رحیم اللہ ولد کریم اللہ قوم سید سکنہ افغانستان ھلاک ہوگیا ،جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی جا ری ہے ۔

مزدور رہنماؤں کے مطابق بلوچستان کی کوئلے کی کانوں میں ان انتظامات کو یقینی نہیں بنایا جاتا، جس کے باعث کانوں میں حادثات ایک معمول بن چکے ہیں۔

 علاوہ ازیں حب  گزشتہ روز کراچی سے درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین راستہ بھٹک کر کے دریجی جانب جانکلے اور تیز رفتاری کے سبب ڈرائیور سے سوزوکی بے قابو ہو کر دریجی کے قریب الٹ گیا جس کے نتیجے میں 2زائرین 40سالہ وجاہت ولد عبداللہ اور 45سالہ ندیم ولد محمد اسرار ھلاک ۔ جبکہ مرد خواتین بچوں سمیت 12زائرین زخمی ہو گئے زخمیوں میں 40سالہ فرزانہ ،8سالہ حمدان ،25سالہ انعم فرید ،5سالہ مینہ فرحان،4سالہ آیان فرحان ،55سالہ اقبال،44سالہ صفیان فرید ،40سالہ شکیل ،5سالہ نعیم اور 35سالہ فرحان شامل ہیں کو ہسپتال حب منتقل کردیا گیا  ۔ جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹراما سینٹر کراچی ریفر کردیا گیا  ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post