حماس نے مزید17 یرغمالی رہا کر دیے،اسرائیل آج 39 قیدی رہا کریگا



اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حماس نے 17 یرغمالیوں کو مصر کے حوالے کر دیا ہے جن میں 13 اسرائیلی اور چار تھائی لینڈ کے شہری ہیں۔

ان یرغمالیوں کو گذشتہ روز کی طرح ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا تھا جن کے ذریعے انھیں مصری حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی ان خدشات کی دوری کے بعد کی گئی ہے جن کے باعث اس تبادلے میں تاخیر ہو رہی تھی۔

قطری اور مصری حکام کی کوششوں کے بعد یہ معاملہ حل ہوا اور حماس کی جانب سے 17 یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو سکی۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کچھ دیر قبل اعلان کیا تھا کہ اسرائیل آج رات 39 فلسطینیوں رہا کرے گا اور قطری اور مصری ثالثی کی کوششوں کے ذریعے کچھ دیر قبل پیش آنے والی رکاوٹوں کو دور کر دیا گیا ہے۔

تاحال ان فلسطینیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی کی تصدیق نہیں ہوئی ہےـ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post