پنجگور چتکان رخشان پل کے قریب واقع سکیورٹی فورسز کے چوکی پر مسلح افراد نے تین راکٹ فائر کئے ۔ جو گر کر پھٹ گئے کوئی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
علاوہ ازیں قلات کے علاقہ جوہان میں بھی فورسز چوکی کو مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بناکر فرار ہوگئے ۔
آخری اطلاع تک فورسز پر ہونے والے حملوں کی ذمہداری کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔