پنجاب کی جیل سے رہا ہونے والے عرفان زہرانی، وکیل ایڈوکیٹ محب آزاد سمیت پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دوبارہ جبری لاپتہ



کراچی  کئی ماہ تک پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں جبری لاپتہ اور پنجاب کے جیل میں قید  سندھی قوم پرست نوجوان عرفان زہرانی آج صادق آباد جیل سے رہائی پر پاکستانی فورسز اور ایجنسیوں کے ہاتھوں اپنے وکیل ایڈوکیٹ محب آزاد لغاری سمیت دوبارہ اٹھاکر جبری لاپتہ کئے گئے ہیں۔


وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی سربراہ سورٹھ لوہار نے  نوجوان عرفان زہرانی اور ایڈوکیٹ محب آزاد لغاری کی پاکستانی ایجنیسوں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کو سندھ میں انسانی حقوق کی شدید پائمالی قرار دیتے ہوئے ،سپریم کورٹ آف پاکستان ، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور اقوامِ متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کے اداروں سے رابطے کرکے اپیل کی  ہے کہ وہ پاکستانی ریاست کی سندھیوں کے ساتھ اِس بربریت کا نوٹس لیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post