لاپتہ راشد حسین کی جبری گمشدگی حوالے انکے اہلخانہ کی جانب سے منعقد کئے جانے والے سمینار کی حمایت کرتے ہیں ۔ ترجمان بی وائی سی



 کوئٹہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان  نے لاپتہ سیاسی کارکن راشد حسین کی جبری گمشدگی بارے  15 اکتوبر کو  اہلخانہ کی جانب سے شال میں  منعقد کئے جانے  والے سیمینار کی حمایت میں جاری کردہ اپنے  بیان میں کہا ہے کہ راشد حسین کو آج سے پانچ سال قبل دبئی سے غیر قانونی طور پر اٹھا کر پاکستان کے حوالے کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان حوالگی کے بعد ان کی


حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں۔  اہلخانہ ان کی جان سلامتی تک حوالے سے لاعلم ہے جو کسی بھی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ 


انھوں نے کہاہے کہ لاپتہ راشد حسین اس وقت غیر قانونی طور پر قید و بند کی صوبتیں برداشت کر رہے ہیں اور ریاستی ادارے انہیں منظر عام پر لانے کے بجائے غیر قانونی طور پر لاپتہ کر چکے ہیں۔ 


ترجمان نے کہا ہے کہ راشد حسین کو لاپتہ ہوئے تقریبا 5 سال گزر چکے ہیں۔ اس دوران لواحقین بلخصوص لاپتہ راشد حسین کی ماں نے بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں احتجاج و مظاہرے ریکارڈ کرائی ہیں، لیکن المیہ کی بات ہے کہ غیر قانونی جبری گمشدگی کے باوجود انہیں اب تک منظر عام پر لایا نہیں جا رہا ہے۔


انھوں نے کہاہے کہ  احتجاجی دھرنوں اور مظاہروں سمیت لواحقین نے تمام قانونی راستے اپنائے ہیں، جس میں عدالت کے دروازے کھٹکھٹانا ہو یا حکام بالا تک اپنی فریاد پہنچانا لیکن ان تمام قانونی اور انسانی راستوں کو اپنانے کے باوجود ایک بے گناہ شخص کو زندان کی نظیر کر دیا گیا ہے ، جو بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو واضح کرتی ہے۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کا بارہا اصرار رہا ہے کہ اگر ان کے پیارے کسی جرم یا غیر قانونی سرگرمی کا حصہ ہیں تو انہیں اپنی عدالتوں میں پیش کرکے سزا دی جائے لیکن بدقسمتی سے ریاست جبری گمشدگی کو بطور ہتھیار استعمال کرکے بلوچستان کو یرغمال کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔


انھوں نے اپیل کرتے ہوئے  کہا ہے کہ لاپتہ راشد حسین کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین کی جانب سے رواں ماہ 15 اکتوبر بمقام شال(کوئٹہ) پریس کلب میں  سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں راشد حسین کی جبری گمشدگی اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے مختلف طبقائے فکر کے لوگ اپنے خیالات کا اظہار کرینگے۔ تمام انسان دوست اور بلخصوص بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ لاپتہ راشد حسین کے اہلخانہ کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دے کر ان کی آواز بنیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post