پاکستان لاہور سے بلوچ طالبعلم جبری لاپتہ



لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )  پنجاب کے شہر لاہور میں سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں  نے بلوچستان نصیر آباد کے رہائشی طالب علم  کامریڈ فرید بلوچ کو پنجاب یونیورسٹی کے گیٹ نمبر چار سے غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کر دیا ہے ۔ 


فرید بلوچ پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم اور اس کا تعلق بلوچستان کے علاقے نصیر آباد سے بتایا جارہاہے ۔ 


آپ کو علم ہے اس سے  قبل پشتون طالبعلم عالمگیر وزیر سمیت ایک اور بلوچ طلاب علم بیبرگ امداد کو بھی جامعہ لاہور  کے احاطے سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


جبکہ پنجاب کے کالجوں ، یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم بلوچ طلباء کی پروفالنگ کی رپوٹین مسلسل میذیا کی زینت بن رہی ہیں ۔


پنجاب میں بلوچ طلباء کو گزشتہ چند سالوں سے شدید مشکلات کا سامنا ہے جن میں باقی مسائل سمیت انکی جبری گمشدگی سرِ فہرست ہے۔


ذرائع کے مطابق پنجاب میں نسلی تعصب اور جبری گمشدگیوں کے وجہ سے سینکڑوں طلباء نے پنجاب کے مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم ادھوری چھوڑ کر واپس بلوچستان چلے گئے ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post