کیچ بلیدہ میناز میں مقامی پرائیویٹ اسکول پر گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ اور توڑپھوڑ کی ،بتایا جارہاہے کہ اسٹاف روم کے اندر ٹیبل اور کرسیوں پر کئی گولیاں لگیں۔
سکول اسٹاف نے واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس منفی عمل سے اگر تعلیم دشمن عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم تعلیمی سرگرمیوں سے دستبردار ہونگے تو انکی بھول ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ یہ عمل اس تسلسل کی کڑی ہے جو ایک دو سال سے تعلیمی اداروں کے خلاف جاری ہے مگر عوام نے اپنی طاقت سے انھیں روکنے کی ہر وقت بھرپور کوشش جاری رکھی ہوئی ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ باہمی مشاورت کے بعد جلد اہم فیصلہ کا اعلان کیاجائے گا ۔
دوسری جانب عوامی حلقوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس جیسےگھناونے اقدام کرنے والے تعلیم دشمن عناصرکو بے نقاب کیا جائے اور تحقیقات کرکے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچا یا جائے ۔