کوئٹہ بی این پی نے پریس کا نفرنس میں وڈھ کوئٹہ لانگ مارچ کااعلان کردی



بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی مینگل نے  شال میں پریس کانفرنس  دوران 22 اکتوبر کو پارٹی سربراہ سرداراخترمینگل کی سربراہی میں وڈھ تا شال لانگ مارچ کااعلان  کردیا ۔ 


شال  پریس کلب میں بی این پی رہنما نصیر شاھوانی ،اختر حسین لانگو سمیت دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ وڈھ کے حالات کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔  سردار اختر مینگل نے بلوچ قومی حقوق کی بات کی شاہد اس کی سزا ہمیں دی جارہی ہے، ڈیتھ سکواڈ کو بنا کر اساتذہ ڈاکٹرز سمیت حبیب جالب اور ہمارے 100 ورکز کو قتل کروا دیا گیا ہے۔ 


انھوں نے کہا کہ ریاست وڈھ میں  امن وامان بحال کرنے  میں ناکامی  رہاہے یہی وجہ ہے کہ وڈھ کے عوام گھروں نے باہر نکل کر  احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ 


انھوں نے کہاکہ ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت ،ڈیتھ سکواڈ کو دوبارہ فعال کرکے وڈھ کے عوام پر ظلم کرایا جارہا ہے۔


نصیر شاھوانی نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں وڈھ کے معاملہ کو خصوصی بحث میں لایا گیا اور یک طرفہ فیصلہ کرنا حکمرانوں کی دوہرے معیار بے نقاب کرتا  ہے کہ فیصلے کے بعد یک طرفہ مورچوں کو خالی کرا کر ڈیتھ سکواڈ کو  ظلم کرنے کیلے کھلا چھوڑ دیا گیا ہے ۔ 


ان کا کہنا تھا کہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں 22 اکتوبر کو وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا آغاز کریں گے،لانگ مارچ میں سوراب ،تربت،خاران پنجگور،سبی اور دیگراضلاع سے عوام شرکت کریں گے۔


پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اختر حسین لانگوکا کہنا تھا کہ وڈھ میں کشیدہ حالات پیدا کرکے ہمیں الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کیا جارہے ، انھوں کہاکہ دفعہ 144 کو جواز بناکر حکمران لوگوں کو گھر میں قید رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post