سانحہ بارکھان قتل کیس چیئرمین گرفتار ،کھیتران فرار ،بیٹا اشتہاری قرار ،
سانحہ بارکھان قتل کیس میں ملزمان کی ضمانت منسوخ ہونے پر پولیس نے ڈسٹرکٹ چیئرمین بارکھان غفور کھیتران کو گرفتار کرلیا ،جبکہ سردار عبدالرحمن کے بیٹے راؤف شاہ کھیتران کو اشتہاری ملزم قرار دیدیا گیا ہے، دوسری طرف سردار عبدالرحمن کھیتران بھی ملک سے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
یاد رہے کچھ ماہ قبل بارکھان میں ایک کنویں سے تین نعشیں برآمد ہوئی تھیں جن کی شناخت امیرہ بی بی اور خان محمد مری کے دو بیٹوں سے ہواتھا ۔
امیرہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا تھا ، جو سردار عبد الرحمن کھیتران کی نجی جیل قید تھیں، جبکہ سردار عبدالرحمن کھیتران کے نجی جیل سے بازیاب خان محمد مری کے دیگر بچوں کے میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی ثابت ہوا ہواتھا