وڈھ ومنگچر میں بم پھٹنے وفائرنگ سے بچہ سمیت 2 افراد ہلاک ،کیچ فورسز چوکی کو نشانہ بنایا گیا



بلوچستان کے علاقے وڈھ میں دستی بم پھٹنے سے ایک بچہ ہلاک اور 9 بچے زخمی ہوگئے جنہی ںزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایمبولینس حادثہ کا شکار ہوکر الٹ گئی جس میں زخمی ایک بچہ ھلاک ہوگیا ۔ 


ڈی ایس پی وڈھ کے مطابق منگل کے روز خضدار کےقریب یہ واقعہ وڈھ کے علاقے زرچین میں پیش آیا جہاں مدرسے کے بچے دستی بم کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اس دوران ایک زور دار دھماکا ہوا۔


کیچ زامران زامری ندی میں قائم پاکستانی فورسز چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے ۔ 



علاوہ ازیں  خالق آباد منگچر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق خالق آباد منگچر کلی آدم زئی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔


ہلاک ہونے والے شخص کی شنانخت محمد ایوب ولد عطاء محمد محمد حسنی کے نام سے ہوگئی ۔

واقعہ کوپرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post