زامران میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف



کیچ کے علاقے زامران میں ھر ءِ کور زامری  میں بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کرکے دشمن کو مالی و جانی نقصان سے دوچار کیا۔ یہ بات بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہی ہے۔ 



انھوں نے کہاہے کہ یہ حملہ پیر کے روز دن کے بارہ بجے کیا گیا۔ یہ چوکی نام نہاد سرحدی باڑ کی حفاظت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے کئی اطراف سے حملہ کیا گیا حملے کی شدت کی وجہ سے چوکی میں موجود اہلکار بغیر کسی مزاحمت کے دیواروں کے پیچھے چھپے رہے۔ 


انھوں نے کہاہے کہ بزدل دشمن بلوچستان میں صرف نہتے لوگوں کے خلاف اپنی طاقت دکھا سکتی ہے جبکہ جنگ کے میدان وہ ہمیشہ سے ناکام ہے۔بلوچ سرمچار اسے ہر محاذ پر شرمندگی اور شکست سے دوچار کرنے کے لیے بلوچستان کے ہر کونے میں اس پر حملے کریں گے۔ 


پاکستانی فوج کی بلوچستان میں  موجودگی تک اس پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post