ضلع خضدار شاہ نورانی کے علاقے کوہن میں میراجی قبائل کے دو ذیلی شاخوں میں زمینی تنازع شدت اختیار کرگیاتفصیلات کے مطابق میراجی قبائل کے دو ذیلی شاخوں شاھی اور ملازئی کے درمیان زمینی تنازع شدت اختیار کرگیا ہے دونوں فریقین مورچہ زن واضح رہے گزشتہ روز کئی گھنٹوں تک دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا علاقائی معززین کی ثالثی میں مذاکرات کے بعد دونوں فریقین نے اپنے مورچے خالی کئے تھے ذرائع کے مطابق ایک مرتبہ پھر سے دونوں فریقین نے مورچوں کا رخ کر لیا ہے اور کسی بھی وقت صورتحال سنگین ہوسکتی ہے.