واشک قابض فورسز نے مرکزی کیمپ سمیت دو چوکیاں خالی کردیں


ضلع واشک کے تحصیل ناگ کے علاقہ راغے جوکہ مشرق  کی جانب سے  مشکے سے منسلک ہے کے گنجان آبادی والے علاقہ   بیرونٹ شہر اور جوئے گل محمد جوکہ مقامی ڈیتھ اسکوئڈ کا گڑھ مانا جاتاہے کہ   سرکاری  اسکولوں پر گزشتہ  ڈیڑھ سال  سے  قائم دو فوجی چوکیاں ، اس طرح تحصیل بیسمہ کے علاقہ بلوچ آباد میں قائم  فوجی کیمپ جوکہ مقامی شخص صادق اور فقیر محمد کے  مشترکہ ٹیوب ویل اور زمین پر قبضہ کرکے قائم کیاگیا تھا خالی کردیئے گئے  ہیں ۔


مقامی ذرائع کے مطابق مزکورہ کیمپ اور چوکیاں گزشتہ دو دن دوران خالی کردیئے گئے ہیں ۔


اس طرح واشک کے علاقہ ڈسٹرکٹ  شنگر سے  اطلاعات ہیں کہ قابض فورسز نے مقامی ہائی اسکول  سمیت دیہی مرکز صحت کے عمارتوں پر  قبضہ کرکے  قائم کئے جانے والے کیمپ اور  ملا دونی کے علاقہ میں قائم چوکی کے  مورچے   توڑ دیئے ہیں خدشہ ہے کہ انھیں بھی خالی کیاجائے گا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post