سنجاوی، گھر میں آتشزدگی سے خاتون، اورماڑہ میں کرنٹ لگنے سے مزدور ھلاک، تربت میں خاتون موٹرسائیکل کی ٹکر سے بے ہوش



سنجاوی کے دور دراز علاقے کلی بغاو میں رات کے وقت اچانک گھر میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے دوران خاتون جھلس کر ھلاک ہوگئی جبکہ اہل خانہ کے دیگر افراد نے بھاگ کر جان بچا لی۔

آگ لگنے سے تمام گھریلو سامان بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔


اطلاع ملنے پر لیویز فورس  جائے وقوع پر پہنچ کر   ایک گھنٹے کی امدادی کارروائیوں کے بعد آگ پر قابو پالیا، آتشزدگی سے متاثر خاندان سرد موسم میں کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں، تاہم نعش کو سنجاوی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


علاوہ ازیں اورماڑہ میں دیمی زر کنارے پر بجلی کے کھمبے پر دوران کام کرنے والا  مزدور دوست محمد مزدور کرنٹ لگنے سے ھلاک ہوگیا ۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب واپڈا کے اہلکار اور ٹھیکیدار مذکورہ بجلی کے کھمبے پر گیارہ ہزار واٹ کے تار بچھانے کا کام کر رہے تھے۔ دوران کام کرنٹ لگنے سے مزدور شدید زخمی ہوا تھا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا  تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزدور چل بسا۔


تربت۔ موٹرسائیکل کی ٹکر سے راہ چلتی خاتون بے ہوش ہوگئی ۔ 

پولیس کے مطابق پیر کی شام ایک موٹرسائیکل سوار نے راہ چلتی ایک بوڑھی خاتون کو ٹکر مار دی جس سے گر کر وہ بے ہوش ہوگئی ۔جنھیں 

بے ہوشی کی حالت میں ٹیچنگ ہسپتال(سول ہسپتال) منتقل کردیا گیا ہے جہاں ابھی تک وہ ہوش میں نہیں آئی ہیں۔


خاندانی ذرائع کے مطابق خاتون کی ذہنی توازن  بھی ٹھیک نہیں تھی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post