منگچر بلوچ لاپتہ افراد شاہان بلوچ، نوید بلوچ، محمد حسن لانگو، مہراللہ لانگو، کفایت اللہ نیچاری، قذافی نیچاری ودیگر جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے انکے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے منگچر بازار ایریا میں دھرنا دیکر شال کراچی شاہراہ کو بلاک کردیا۔ دونوں جانب سے سیکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے۔
لواحقین کا مطالبہ ہے کہ ہمارے پیاروں کو پاکستانی فورسز خفیہ ادارے اپنے قانون آئین کو بوٹوں تلے روند کر ہمارے پیاروں کو اغوا اور جبری گمشدگی کا نشانہ بناکر سالوں سے اذیت خانوں میں پھینک دیا ہے جس کی وجہ ہم مجبور ہوکر شاہراہ احتجاجاً بند کر نے پر مجبور ہیں مگر دوسری طرف سے اغوا کار ریاست ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔
مظاہرین خواتین کا کہنا ہے ، انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی ذمہ دار مذاکرات اور چھوٹی تسلی دینے کے لیے نہیں آیا ہے ۔