وڈھ کی مخدوش صورتحال، بی این پی کی مرکزی کابینہ کا اجلاس، اختر جان کا ردعمل



بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے بی این پی کے قائدین پر نگران بلوچستان حکومت کی جانب سے FIR درج کرنے پر سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ایکس پر ردعمل میں  کہنا ہے کہ وڈھ کراچی شاہرہ پر لوگوں کو شہید کرنا گھروں پر حملے کرنا گاڑیوں پر حملے کرنا  کوئی جرم نہیں کیونکہ ملزمان کے ان گناہوں میں  وہ طاقتور قوت شامل ہے جس کے برخردار کی شادی میں خون میں رنگے ہاتھوں سے انھوں نے شرکت کی ہے  ،  لیکن اُن تمام مظالم کے خلاف آوز اٹھانا  انھیں روکنا جرم قرار دیا گیا ہے۔


دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سرداراختر مینگل کی صدارت میں بلوچستان اور وڈھ کی مخدوش امن امان کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مرکزی کابینہ اراکین سنٹرل کمیٹی و سینئر اراکین کا مشترکہ اجلاس وڈھ میں جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post