کولواہ میں فوجی آپریشن شروع ،علاقہ مکین گھروں میں محصور ،گورکوپ فوجی کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ



کیچ کولواہ مراستان میں پاکستانی فورسز نے گھروں پر دھاوا بول کر گھروں کی تلاش لیکر علاقہ مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر انھیں حکم دیا کہ وہ کل بھی اپنے گھروں سے نہیں نکلیں کیوں کہ وہ کل پہاڑوں میں فوجی آپریشن کریں گے ۔ 


ذرائع کے مطابق پہاڑوں سے آنے والے تمام ندیوں  اور پگڈنڈیو سمیت راستوں پر فورسز  مورچہ قائم کرکے بیٹھ گئے ہیں ۔ 


علاوہ ازیں کیچ کے علاقہ گورکوپ میں مسلح افراد نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستانی قابض فورسز کے مرکزی کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچر ز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے ہیں ۔


آخری اطلاع تک کسی بلوچ آزادی پسند تنظیم نے ابتک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post