ٹانک سے لیڈی ورکر سمیت پولیو مانیٹرنگ ٹیم کے 4 اہلکار اغوا، نوشہرہ لکی مروت ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر اور ایف سی اہلکار ھلاک



پشاور :خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں لیڈی ورکر سمیت پولیو مانیٹرنگ ٹیم کے 4 اہلکار اغوا ہوگئے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق ٹانک میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم کے 4 اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر افتخار شاہ کے مطابق انسداد پولیو مانیٹرنگ ٹیم کڑی عمر خان جارہی تھی کہ نامعلوم افراد نے لیڈ ی ورکر سمیت ٹیم کو اغوا کرلیا۔

انہوں نے بتایاکہ مانیٹرنگ ٹیم بغیر سکیورٹی کے کڑی عمر خان گیا تھا ۔

ڈی پی او کاکہنا تھاکہ مغویو ں کی بازیابی اور اغوا کاروں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔


علاوہ ازیں ٹی ٹی پی کے ترجمان نے مزید کہا ہیکہ گزشتہ شب خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں فوج نے ان کے جنگجوؤں پر چھاپہ مارا جس کو ناکام بنا دیا گیا، طالبان ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ـ۔


نوشہرہ کابل ریور میں گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عزت اللہ نامی ڈاکٹر ھلاک ہوگیا ۔ جن کا تعلق ضم شدہ سابق قبائلی ضلع کرم ایجنسی سے تھا۔ وہ مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں کام کرتے تھے۔


بتایا جارہاہے کہ ڈاکٹر پشاور سے مردان میڈیکل کمپلیکس جارہے تھے ۔


مقتول ڈاکٹر عزت اللہ اکیلے خود ہی ڈرائیونگ کر رہے تھے۔  فائرنگ سے گاڑی بے قابو ہو کر قریبی نالے میں جاگری۔ نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔


پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعے پر ضلع بھر کے ڈاکٹرز نے شدید احتجاج شروع کردیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post