کوئٹہ : پی ایم ڈی سی پروجیکٹ منیجر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے ایک آئی ای ڈی حملے میں پی ایم ڈی سی کے پروجیکٹ منیجر شبر مرزا  کو نشانہ بناکر ہلاک کردیا ہے جس کی ذمہ داری قبول کرتےہیں۔ 


انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے شال کے علاقے ڈغاری کے قریب سورینج کے مقام پر پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کے پروجیکٹ منیجر شبر مرزا کو ریموٹ کنٹرولڈ بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں شبر مرزا موقع پر ہلاک اور انکا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔


انھوں نے کہاہے کہ پی ایم ڈی سی گذشتہ کئی سالوں سے بلوچستان میں بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث رہی ہے جبکہ اس لوٹ مار میں اس ادارے کو قابض پاکستانی فوج کی کمک حاصل ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی واضح کرچکی ہے کہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔


انھوں نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور کارروائی میں 26 ستمبر 2023 کو گوادر کے علاقے پسنی میں وارڈ نمبر 2 کے مقام پر یوفون کمپنی کے ایک مواصلاتی ٹاور کے مشینری کو نذر آتش کرکے ناکارہ کردیا۔


بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملے کی  ذمہ داری بھی  قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post