کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ مستونگ کا ایک اور زخمی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ ھلاکتوں کی تعداد 63 ہوگئی۔ آپ کو معلوم ہے کہ عید میلاد النبی کے جلوس کے موقع پر خودکش حملے میں وہ زخمی ہوا تھا اور مستونگ ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔
نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
خضدار میں فائرنگ سے کریم اللہ ساسولی نامی شخص ھلاک ہوگیا ۔
مقتول خضدار پریس کلب کے سابق صدر محمد خان ساسولی کا بھتیجا تھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کریم اللہ ساسولی ولد محمد اسماعیل ساسولی کو آج شام کو جھالاوان کمپلیکس میں خریداری کررہے تھے کہ ان پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی اور وہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگیا جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چند ماہ پہلے محمد خان ساسولی پر بھی خضدار سونیجی فائرنگ کی گئی تھی جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے ۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں رحمان ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی نعش ملی جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا ۔ جہاں اسے ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش کو شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میںرکھوادیا گیا ۔
اوستہ محمد: نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زورپر شاہ نواز نامی شخص سے موٹرسائیکل چھین لی اور مزاحمت پر اسے زخمی کرکے فرار ہوگئے۔
کوئٹہ سریاب روڈ لنک بادینی روڈ پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ھلاک ہوگیا ۔