پنجگور میں سرمچاروں کی فائرنگ سے حادثاتی طور پر جانبحق ہونے والے عبداللہ شمبے زئی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ بی ایل اے آزاد


بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ 

16 اکتوبر کو ہمارے سرمچار پنجگور کے پہاڑی علاقوں میں ایک خاص آپریشنل گشت پر تھے کہ جہاں نامعلوم سمت سے فائرنگ شروع ہوئی، سرمچاروں نے چوکنا ہوکر دفاعی حکمت عملی کے تحت اپنے پوزیشن سنبھال لیے۔ عین اسی وقت ہمارے سرمچاروں نے چند موٹر سائیکل سمیت دو ویگو گاڑیوں کو دیکھا جن میں سے دونوں ویگو گاڑیاں سرمچاروں کے قریب پہنچ رہے تھے اور ان میں بیٹھے ہوئے افراد ابتدائی طور پر مسلح ظاہر ہورہے تھے۔ اسے ڈیتھ سکواڈ کا گھیراو سمجھ کر گاڑیوں کو اپنی جانب بڑھنے سے روکنے کیلئے سرمچاروں نے اپنی دفاع میں ان پر فائرنگ کی۔

جب سرمچاروں نے اپنے ذمہ داروں کو اس واقعے کی اطلاع دی تو تحقیق کرنے پر ہماری تنظیم کو پتہ چلا کہ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک بے گناہ بلوچ عبداللہ شمبے زئی جانبحق جبکہ تاج رحیم شمبے زئی نامی شخص زخمی ہوگیا ہے۔
انھوں نے کاہے کہ 
اس واقعے پر تنظیم کی تحقیقات اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ پنجگور کے حساس پہاڑی علاقے میں جانی نقصان اُٹھانے والے شمبے زئی فیملی کے افراد بےقصور تھے اور ویگو گاڑیوں کو تیزی سے اپنی طرف بڑھتے ہوئے دیکھ کر سرمچاروں کی جانب سے ایکشن اپنی فوری دفاع کے لیے کیا گیا تھا۔ یہ واقعہ مکمل طور پر حادثاتی اور غیر ارادی تھا جس پر ایک بے گناہ بلوچ کے جانبحق ہونے پر ہم افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
انھوں نے کہاہے کہ 
ہم اس بیان کی توسط سے بلوچ عوام کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ یہ بے گناہ افراد جن گاڑیوں میں آئے تھے یہ وہی ویگو گاڑی ہیں جو دشمن ریاست کی طرف سے بلوچستان میں ڈیتھ سکواڈز کو بھی استعمال کیلئے دی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ علاقہ ایک انتہائی حساس علاقہ ہے جہاں ماضی میں دشمن کے ہاتھوں درجنوں سرمچار شہید ہوچکے ہیں۔ لہذا اس طرح کے گھمبیر وقت و حالت میں ان لوگوں کا سرمچاروں کے قریب پہنچنا اور ہمارے دفاعی حملے کی زد میں آنا ایک حادثاتی واقعہ تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post