تمپ میں مسلح افراد نے پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ کردیا فورسز کی آپریشن جاری ، پنجگور جائین میں مسلح تصادم دو افراد زخمی



کیچ: تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ کردیا ۔


زْرمبش نمائندے کے مطابق کل رات مسلح افراد نے تمپ کے علاقے ملانٹ میں قائم پاکستانی فوجی چوکی پر راکٹ لانچر ز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے حملے  فوج کو جانی مالی  نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے ہیں ۔ 


آپ کو علم ہے بلوچستان میں پاکستانی فوج پر اکثر  حملوں کی زمہ داریاں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں  قبول کرتے رہے  ہیں لیکن اس حملے کی زمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے پیر کی الصبح سے فورسز اور خفیہ اداروں  نے ملانٹ اور آس پاس کے علاقوں کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لیکر آپریشن کر رہے ہیں ۔  جہاں لوگوں پر تشدد کرنے سمیت خواتین بچوں کو حراساں کر رہے ہیں ۔

آخری اطلاع تک کسی کے جبری گمشدگی کی اطلاع تاحال نہیں ملی ہے ۔ 


علاوہ ازیں پنجگور تحصیل پروم کے علاقے جائین میں دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم ہواہے جس میں دو نوں طرف سے  شدید فائرنگ کی اطلاع ہے ۔بتایا جارہاہے کہ فائرنگ کے  تبادلے میں دو افراد  زخمی ہوگئے ہیں ۔ 


فائرنگ کے بعد علاقہ میں شدید خوف و حراس کا ماحول ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ دونوں گروپ کا تعلق کس سے ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post